مہاراشٹر ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا پرچہ نامزدگی داخل گوونڈی میں عوام کاسیلاب امڈ گیا ہر طرف اعظمی کا استقبال ابوعاصم اعظمی زندہ باد کے نعروں کی گونج


 

مہاراشٹر ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا پرچہ نامزدگی داخل. گوونڈی میں عوام کاسیلاب امڈ گیا ہر طرف اعظمی کا استقبال  ابوعاصم اعظمی زندہ باد کے نعروں کی گونج     

 ممبئی (نامہ نگار) ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے آج ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ اپنے حلقہ انتخاب171  مانخورد شیواجی نگر گوونڈی
 سے   گیتا وکاس  ہائی اسکول میں اپنا پرچہ  نامزدگی داخل کی یہ جلوس اتنا طویل تھا کہ ابوعاصم اعظمی کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا ہر طرف ابوعاصم اعظمی زندہ باد ابوعاصم اعظمی آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعرےگونج رہے تھے

 عوام کے نمائندہ ابو عاصم اعظمی کے پرچہ نامزدگی کے لئے عوام کاسیلاب امڈ پڑا مانخورد شیواجی نگر کے عوام نے اس جلوس میں ان کے رہنما اور عوامی رہنما ابوعاصم اعظمی کا جگہ جگہ پر تپاک خیر مقدم اور استقبال کیا اس کے بعد اعظمی کا قافلہ  پرچہ نامزدگی کے لئے پہنچا جہاں الیکٹورل افسر کو ابوعاصم اعظمی نے اپنا پرچہ دیا ۔ ابوعاصم اعظمی نے پرچہ نامزدگی کے دوران ہاتھ ہلا کر عوام کا شکریہ اداکیا اس دوران اپنے لیڈر کی ایک جھلک پانے کے لئے عوام یہاں جمع ہوگئی اس کے پیش نظر پولس نے بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے

 ابوعاصم اعظںمی نے کہا کہ یہ عوام کی محبت اور پیا رہی ہے کہ میرے پرچہ نامزدگی میں اس قدر جوق درجوق عوام شامل ہوئے ہیں یہی انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ  عوام مجھے اپنا مانتے ہیں اس لئے میں عوام کے لئے میں عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں یہی وجہ ہے کہ عوام اس قدر مجھ سے مانوس ہے اور وہ مجھے اپنا ہمدردمانتے ہیں میری یہی دعا ہے کہ  میں عوام کے لئے ہمیشہ کام کرتےرہو اللہ نے مجھے خدمت خلق کا جو موقع عنایت فرمایا ہے اس میں کوئی کوتاہی یا تساہلی نہ ہو اور عوام کاپیار میرے لئے اسی طرح برقرار رہے  جلوس پرچہ نامزدگی میں سماجوادی پارٹی اور سائیکل کے جھنڈے سے پوری سڑک معنوں ڈھک گئی تھی ہرطرف شور تھا ابوعاصم اعظمی زندہ باد سماجوادی پارٹی زندہ باد  ہمارا نیتا کیسا ہو ا بوعاصم اعظمی جیساہو اس گونج نے پورا سماں ہی بدل دیا ۔

Post a Comment

0 Comments