ممبئی۔ ( پریس ریلیز ) صوبہ مہا راشٹر کے مختلف اضلاع اور تعلقوں میںحال میں ہوئی بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہےخاص طور پرجوار،کپاس ،سو یا بین، باجرہ ، اور انگور کے باغات سمیت دیگر کئی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور کسانوںوکا شتکاروں کی محنت پر پانی پھر گیا ہے ، کاشتکار اپنے نقصانات کی پا بجائی کے لئے کلکٹر اور تحصیل آفسس کے سامنے دھرنا پردرشن کر رہے ہیں ،اسی پس منظر میں آج یہاں جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دفتر جمعیۃ علما سے جاری اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت حالیہ بارش سے ہوئی فصلوں کے نقصانات کی پائجائی کرے ،اور ان کے جملہ نقصانات کا سروے اور پنچ نامہ کرکے کسانوں کی بھر پور امدادکرے ۔اور جن ساحلی اضلاع میں مچھیروں کی کشتیوں کے نقصانات ہوئے ہیںانہیں بھی معقول معاوضہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ مہا راشٹر کے کسان کبھی قحط و خشک سالی ،اور کبھی زالہ باری و بے موسمی بارش جیسے مسائل کے شکار رہتےہیں ابھی حال میں صوبے بھر کے کسان ہفتہ بھر کی بے موسم مسلسل بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں ،جس میں فصلوں کا زبر دست نقصان ہوا ہے ،اس بے موسمی بارش کی وجہ سے تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ،اس میں سب سے زیادہ نقصان کپاس اور سو یا بین کا ہوا ہے ،وہ کسان جو اپنے خون پسینہ کی کمائی سے کھیتی کی بوائی اور پھر اس کی سینچائی کرتا ہے اور جب فصل پکنےکا وقت آتا ہے تو آفت سماوی یا ارضی کی وجہ سےاس کے ارمانوں پر پانی پھر جا تا ہے اور کسی نہ کسی بہانہ سےفصلوں کا نقصان ہو جا تا ہے،جس کی وجہ وہ پوری طرح بے یار ومددگار ہو جاتے ہیں ایسے وقت میں انہیں سہارا دینا اور ان کی مدد کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ۔
مولانا ندیم صدیقی نے آج گورنر آف مہا راشٹر،وزیر اعلی ،اور چیف سکریٹری کے نام ایک مکتوب لکھ کر صورت حال سے آگاہ کرایا ہےکہ ہے مہا راشٹر کے کسان اس وقت گوناں گوں مسائل سے دو چار ہیں حکومتی سطح پر ان کا خاطر خواہ خیال نہیں کیا جا رہا ہے جس کیوجہ سے اب تک سینکڑوں کسان خود کشی کر چکے ہیں اس وقت ان کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ان کے فصلوں کے نقصانات کا ہے جس کے بارے میں حکومت ابھی تک غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،اور جس طرح ان کی امداد ہونی چاہئے نہیں کی جا رہی ہے اس لئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فصلوں کے نقصانات کا سروے کرائے اور اس کا پنچ نامہ کر اتے ہوئے نقصانات کی بھر پائی اور انہیں بھر پورمعاوضہ دیا جائے تاکہ فصلوں کے نقصانات کی تلافی ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃعلما مہا راشٹر نے ہمیشہ کسانوں ،مزدوروں ،بنکروں ،اور دیگر مظلوں کے حق کے لئے آواز بلند کیا اور انشا اللہ کرتی رہےگی کیونکہ یہ تمام کام جمعیۃ علما محض انسانیت کی بنیاد پر اللہ کو راضی کرنے کے لئے کرتی ہے ۔
0 Comments